حضرت زینبؓ کے یوم شہادت کے موقع پر مشرقی لندن میں مجلس کا اہتمام

حضرت زینبؓ کے یوم شہادت کے موقع پر مشرقی لندن میں مجلس کا اہتمام
حضرت زینبؓ کے یوم شہادت کے موقع پر مشرقی لندن میں مجلس کا اہتمام

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ  سے )حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے یوم شہادت کے حوالے سےچیئرمین انٹرنیشنل پروفیشنل کونسل امجد سید کی رہائش گاہ پر  مجلس کا اہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین انٹر نیشنل پروفیشنل کونسل امجد سید کی رہائش گاہ پر مجلس کا انعقاد کیا گیا ، مشہور ذاکر سید ریحان نقوی نے خصوصی خطاب کیا  ممبر آف پارلیمنٹ  سیم ٹیری کیساتھ ساتھ تمام مکتبۂ فکر کے لوگوں نے مجلس میں  شرکت کی ۔ ذاکر سید ریحان نقوی نے اپنے خطاب میں اہل بیتؓ کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں خاندان اہل بیتؓ نے دی ہیں ،حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں اپنا پورا خاندان شہید کروا کے اسلام کو سربلند کیا ،ان کی یہ قربانی قیامت تک کے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔امجد سید نے کہا کہ آج کی اس مجلس میں اہل تشیع افراد کیساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور ہمارا مقصد بھی کمیونٹی کو جوڑنا ہے ۔سید رفاقت حسین شاہ نے کہا کہ اس قسم کی مجالس کا انعقاد اوورسیز پاکستانیوں میں انتہائی ضروری ہے تاکہ یہاں پر رہنے والی  پاکستانی کیمونٹی آپس میں مل جل کر اتفاق سے رہے۔ آج مجلس میں  تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے  اکٹھا ہوکر ذکر اہل بیتؓ کیا اس قسم کی محفل سے نوجوانوں کے دلوں میں اہل بیتؓ کی محبت پروان چڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -