ایلون مسک اور گوتم ایڈانی کو ایک ہی دن میں تقریباً ساڑھے 5ارب روپے کا نقصان ہوگیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور بھارتی کاروباری شخص گوتم ایڈانی کو ایک دن میں اڑھائی کروڑ ڈالر (تقریباً 5ارب 65کروڑ 38لاکھ روپے) کا نقصان ہو گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سٹاک مارکیٹس میں ایلون مسک اور گوتم ایڈانی کی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں پیر کے روز تیزی سے کمی واقع ہوئی جس سے دونوں کو اڑھائی کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوتم ایڈانی کی کمپنیوں ایڈانی پاور، ایڈانی ولمار، ایڈانی انٹرپرائزز، ایڈانی پورٹس، ایڈانی گرین اور ایڈانی ٹوٹل گیس سٹاک مارکیٹ میں کریش ہوئیں جس سے 60سالہ کاروباری شخص کو لگ بھگ 96لاکھ 70ہزار ڈالر(تقریباً2ارب 19کروڑروپے) کا نقصان ہوا۔ اسی طرح انڈیکس رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ’ٹیسلا‘ کے حصص کی قیمت میں ریکارڈ 8.6فیصد کمی ہوئی جس سے انہیں 1کروڑ 55لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے 3ارب روپے) کا نقصان ہوا۔