سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگرد ہلاک
ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے. مارےگئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔