کمر درد بھارتی باؤلر بمراہ کو لے بیٹھی ، بھارتی بورڈ نے میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

کمر درد بھارتی باؤلر بمراہ کو لے بیٹھی ، بھارتی بورڈ نے میگا ایونٹ سے باہر ...
کمر درد بھارتی باؤلر بمراہ کو لے بیٹھی ، بھارتی بورڈ نے میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے بمراہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ سے باہر ہونے سے متعلق باضابطہ اعلان کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بمراہ ورلڈکپ سے قبل اپنی انجری سے صحتیاب ہوجائیں گے تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ 

بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے واضح کہا ہے کہ جسپریت بمراہ ایونٹ نہیں کھیل پائیں گے، وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سپیشلٹس کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ تھے، تاہم انہیں کمر کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -