بھارت میں ٹریکنگ گروپ پر برفانی تودہ گر گیا، 10 ہلاک، 18 لاپتہ

بھارت میں ٹریکنگ گروپ پر برفانی تودہ گر گیا، 10 ہلاک، 18 لاپتہ
بھارت میں ٹریکنگ گروپ پر برفانی تودہ گر گیا، 10 ہلاک، 18 لاپتہ
سورس: Representational Image

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی ڈنڈا-2 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک جب کہ  18 لاپتہ ہوگئے. نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ کے پرنسپل کرنل بشت کے مطابق 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 18 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

"انڈیا ٹوڈے "کے مطابق اتراکھنڈ میں دروپدی کی ڈنڈا 2 پہاڑی چوٹی سے 20 سے زائد افراد برفانی تودے میں پھنس جانے کے بعد کل 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ وہ سبھی اترکاشی کے نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ کے 40  ارکان پر مشتمل ٹریکنگ گروپ کا حصہ تھے، جن میں 33 ٹرینی اور7 انسٹرکٹر شامل تھے۔ مجموعی طور پر 18 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

برفانی تودہ صبح 9 بجے 16 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹیم پر گرا۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو موقع پر پہنچایا گیا تاکہ گروپ کو تلاش کیا جاسکے اور انہیں بچایا جاسکے۔

مزید :

بین الاقوامی -