ڈاکٹر نے لڑکی کو بہانے سے ہاسٹل بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈاکٹر نے لڑکی کو بہانے سے ہاسٹل بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ڈاکٹر نے لڑکی کو بہانے سے ہاسٹل بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں 3 ڈاکٹرز نے ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک ملزم گرفتار ،دو فرار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے دوستی کی اور اسے ملنے اپنے ہسپتال بلایا۔ لڑکی وہاں پہنچی تو بہانے سے ہاسٹل کے کمرے میں لے گیا جہاں اس کے دو دوست ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔27 سالہ لڑکی جو پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں کو تینوں ڈاکٹرز نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ لڑکی واپس اپنے گھر لوٹ گئی اور اہل خانہ کے زور دینے پر پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔

مزید :

بین الاقوامی -