ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران خان نے این آر او مانگا، مریم نواز کا دعویٰ

ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران خان نے این آر او مانگا، مریم نواز کا دعویٰ
 ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران خان نے این آر او مانگا، مریم نواز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران خان نے این آر او مانگا، نہیں ملا تو جلسوں میں تنقید شروع کردی،عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی اس لیے بنایا کیونکہ نیپیز بدلنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ اِس شیطان کو آپ نے معافی دے دی تو یہ آئندہ بھی یہی کرے گا، کھلنڈرے، تلنگے کو وزیراعظم بنائیں گے تو وہ سائفر گم کرکے کہے گا گم ہوگیا، وہ دہائیاں دے رہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کی طرح اسے جتوانے کا بندوبست کیا جائے۔مریم نے دعویٰ کیاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ صاف ہے، عدالت میں صرف ایک درخواست دینی باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سربازار رسوا ہوگئے ہیں، آپ بے گناہوں کیخلاف سازش کی معافی مانگیں،  آپ کہتے ہیں اسحاق ڈار صاحب این آر او کے تحت آئے ہیں، اسحاق ڈار سے این آر او کی تکلیف نہیں ہے، بنی گالا میں میٹنگ ہوتی ہے کہ ڈار کے آنے سے روپیہ مستحکم ہورہا ہے، انہیں ڈار سے تکلیف ہےکہ معیشت بہترہوگئی تو انہیں کون پوچھےگا؟

مزید :

قومی -