ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی.
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بمراہ نے کہا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا بہت زیادہ افسوس ہے. وہ اپنے چاہنے والوں کی طرف سے ملنے والی نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی کے شکر گزار ہیں.
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں گے.