کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی
کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ کے مختلف شہروں میں 12ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کےڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی اور وسطی میں11 ربیع الاول کوبھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔اعلامیے کے مطابق حیدرآباد اور خیرپور میں بھی کل ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق دونوں دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد داعش میں شامل ہوئے تھے،دہشت گردوں کا ہدف جشن عیدمیلاد النبیﷺ (12 ربیع الاول) کے موقع پر اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔