ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور آفس میں کھلی کچہری، شہری کرپٹ ملازمین کیخلاف پھٹ پڑے

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور آفس میں کھلی کچہری، شہری کرپٹ ملازمین کیخلاف ...
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور آفس میں کھلی کچہری، شہری کرپٹ ملازمین کیخلاف پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے نمائندے سے) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہری کرپٹ ملازمین کیخلاف پھٹ پڑے.

لاہور ریجن میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے پہلے روز 26 سے زائد سائلین نے شکایات کا اندراج کروایا. صبح 10 بجے سے دوپہر2 بجے تک لگائی جانے والی کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات محکمہ ریونیو ، پولیس ، ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کے افسران کیخلاف موصول ہوئیں.

کھلی کچہری میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور نعمان صدیق نے سائلین کی داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے. کھلی کچہری میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن آصف علی ڈوگر ، اسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ غلام رسول ، ڈپٹی ڈائریکٹر پرسیکویشن عمران احمد مخدوم اور ڈی ڈی لیگل عبدالمجید خان نے شرکت کی.