'چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میری طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے'، بہن علیمہ خان نے مزید کیا کہا؟

'چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میری طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے'، بہن علیمہ خان نے ...
'چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میری طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے'، بہن علیمہ خان نے مزید کیا کہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کی طویل قید سے متعلق خدشات کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی پر چیئرمین پی ٹی آئی مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نہیں نبھا سکے۔ عمران خان کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن جذبے بلند ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے، ان کے پاس واک اور ورزش کیلئے جگہ نہیں، پیٹیشن دائر کر دی۔ عمران خان کہتے ہیں ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی نے 90 روز میں الیکشن کروانے تھے مگر اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں ہم سازش قبول نہیں کریں گے۔ 

مزید :

قومی -