آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کی گفتگو، پینٹا گان نے بیان جاری کر دیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر دفاع کی گفتگو سے متعلق پینٹا گان نے بیان جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے ٹیلی فون پر بات کی جس کے دوران باہمی مفاد کے امور پر بات چیت ہوئی۔ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع نے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی وارننگ دی تھی جس کے بعد امریکی وزیر دفاع کی جانب سے ٹیلی فونک گفتگو سامنے آئی۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی یکم نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 44 لاکھ افغانی موجود ہیں، جنوری سے اب تک 24 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں سے 14 افغانیوں نے کئے۔