عراق: شادی ہال میں آتشزدگی، دلہن کے والد بھی دم توڑ گئے

الحمدانیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی عراق کے علاقے نینویٰ کے شہر الحمدانیہ کے شادی ہال میں آتشزدگی کے باعث شدید زخمی ہونے والے دلہن حنین کے والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد119ہوچکی ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق 18 سالہ حنین آتشزدگی میں اپنی والدہ اور بھائی کو بھی کھو چکی ہیں
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس حنین اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے موقع پر غم سے نڈھال تھیں۔
تحقیقات کے مطابق شادی ہال میں آتشزدگی کوتاہی کا نتیجہ تھی۔ منتظمین نے آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں کیے تھے۔
28 ستمبر کو شادی ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں شریک تھے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی اکثریت جھلسنے اور دم گھٹنے سے متاثر ہوئی ہے، جائے وقوع پر بھیڑ کو کچلنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔