ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،آئی جی اسلام آباد

Oct 04, 2024 | 10:57 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد نے کہاہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کا ڈی چوک کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی نے شہر بھر کی شاہراہوں پر صورتحال جاننے کیلئے بھی دورہ کیا، مختلف پوائنٹس پر موجود اہلکاروں اور افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شہریوں اور سرکاری عمارات کی حفاظتی اولین ترجیح ہے،ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرپسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاکہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ العمل ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہیں، ترجمان کا کہناتھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا، ترجمان نے کہاکہ شہری ٹریفک صورتحال جاننے کیلئے ایف ایم 92.4اور پکار15سے رہنمائی لیں۔

مزیدخبریں