سموگ تدارک کیس؛ہائیکورٹ نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو طلب کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے کو طلب کرلیا اور سماعت ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردی۔
سما ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہاکہ لاہور میں 5سڑکوں کی تعمیر ہونے جا رہی ہے،خدشہ ہے اس میں درختوں کی کٹائی ہوگی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ چیف انجنیئرایل ڈی اے ساڑھے 12بجے پیش ہوکر آگاہ کریں،ملتان موٹروے پر فصلوں کی باقیات جلائی جارہی ہیں،فصلوں کی باقیات جلانے سے متعلق محکمہ زراعت مستقل پالیسی بنائے۔
ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق کارکردگی رپورٹس عدالت میں جمع کرا دی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ٹولنٹن مارکیٹ کے حوالے سے بنائے گئے نقشے پر عملدرآمد کریں،آپ نے سکول کے بچوں کو پک اینڈڈراپ کیلئے بسوں سے متعلق آگاہ کرنا تھا،ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہاکہ ہم نے سیکرٹری سکولز کو اس حوالے سے خط لکھ دیا۔
عدالت نے کہاکہ انہیں یا تو اپنی بسیں خریدنی ہوں گی یا پھر آؤٹ سورس کرنا ہوں گی،پہلے سٹیج میں کم از کم 40فیصد بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینا لازمی ہے،بچوں کا کرایہ والدین سے لینا ہے، سکول کا کوئی خرچ نہیں ہوگا۔عدالت نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو طلب کرلیا، سماعت ساڑھے 12بجے تک ملتوی کردی گئی۔