پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے،ڈی چوک ہماری منزل ہے،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں،ہم آئین کے تحفظ کیلئے کوشش کرتے رہیں گے،ہم واپس نہیں آئیں گے، حقیقی آزادی کیلئے سب نے نکلنا ہے۔