اسلم سلیمی مدبر اور اعلیٰ پائے کے سیاستدان تھے ،وزیرِ اعظم کا سابق نائب امیر جماعت اسلامی کے انتقال پر اظہار افسوس 

Oct 04, 2024 | 01:13 PM

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی چودھری اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ  چودھری اسلم سلیمی ایک مدبر اور اعلیٰ پائے کے سیاستدان تھے   اسلم سلیمی مرحوم کی رحلت سے پاکستان کی سیاست ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہو گئی۔

مزیدخبریں