اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی۔
ترجمان جماعتِ اسلامی کے مطابق ملاقات میں غزہ اور لبنان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا،اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان وزیرِ اعظم کو القدس ملین مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
"جنگ " کے مطابق جماعتِ اسلامی کا وفد وزیرِ اعظم سے 7 اکتوبر کو قومی سطح پر یکجہتیٔ غزہ کا دن منانے کی درخواست کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو بھی 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی تھی۔