سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کپتانی کیلئے کس کھلاڑی کو بہترین قرار دیدیا؟جانیے

Oct 04, 2024 | 03:19 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان موجودہ صورتحال میں کپتانی کے لئے بہترین چوائس ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اظہر خان کا کہنا تھا کہ کپتانی اگر انسان کے ڈی این اے میں شامل نہیں ہے تو اسے سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، اگر آپ دنیا کے تمام بڑے بڑے کرکٹرز کو لیں تو بہت سے ایسے کرکٹرز ہیں جو کہ اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے تھے، لیکن انہوں نے اپنی پرفارمنس ہمیشہ زبردست رکھی۔

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں جب کوئی کپتان بنتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اب میں کپتان بن گیا ہوں اور مجھے اب کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے جو میری سوچ ہے باقی دس کھلاڑیوں نے اسے پرفارم کرنا ہے، اگر وہ سچ میں فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور پرفارم کرتا ہے تو دوسرے لڑکے اس کی بات سنیں گے۔

انہوں نے سابق کپتان بابر اعظم کے متبادل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بہت بڑا خلا ہے اور پی سی بی کا تھنک ٹینک سوچ رہا ہوگا کہ بابر اعظم کی جگہ کس کو قیادت سونپیں، لیکن یہ اتنا آسان نہیں کیونکہ آپ کو ابھی آسٹریلیا جا کر بھی کھیلنا ہے، میرے خیال میں محمد رضوان اس صورتحال میں بہترین چوائس ہوں گے۔

مزیدخبریں