بھارت میں موسیقی کے بڑے مواقع موجود ہیں‘ سارہ رضا

بھارت میں موسیقی کے بڑے مواقع موجود ہیں‘ سارہ رضا

  



لاہور(این این آئی)گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہاہے کہ موسیقی کا مقابلہ پروگرام ” فتح سُرکی جیت سنگیت کی “میں پاکستانی گلوکاروں کی پرفارمنس انتہائی شاندار ہو گی ‘اس مقابلے میں کون فتحیاب ہوتا ہے اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت ہی کرےگا مگر جو بھی جیتے گا اصل میں و ہ فن کی جیت ہوگی ۔”این این آئی “سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ میں کوشش کر وں گی کہ اس مقا بلے میںاپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاﺅں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت میں موسیقی کے حوالے سے بڑے مواقع موجود ہیں جبکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں نوجوان ٹیلنٹ کو پرموٹ کر نے کیلئے کو ئی پلیٹ فارم موجود نہیں ۔پاکستان میں موسیقی کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے موسیقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر ہمار ی مو سیقی کو بڑی مقبولیت حاصل جس کی واضح مثالیں استاد نصر ت فتح علی خان ‘مہندی حسن ‘ملکہ ترنم نورجہان‘ریشماں ‘عابدہ پروین ‘راحت فتح علی خان ‘علی ظفر ‘ عاطف اسلم کی صورت میںہمارے سامنے ہے اور بھارت میں ان گلوکاروں کو بڑا مقام حاصل ہے ۔

مزید : کلچر


loading...