پروڈکشن ہاﺅس اے اینڈ بی کی تیسری سالگرہ کراچی میں منائی گئی

پروڈکشن ہاﺅس اے اینڈ بی کی تیسری سالگرہ کراچی میں منائی گئی

  



پروڈکشن ہاﺅس اے اینڈ بی کی تیسری سالگرہ کراچی میں منائی گئی

لاہور(فلم رپورٹر)آصف رضا میر اور بابر جاوید کے پروڈکشن ہاﺅس اے اینڈ بی کی تیسری سالگرہ کراچی میں منائی گئی ۔اس شاندار اور پر وقار تقریب میں شوبز کی جن معروف شخصیات نے شرکت کی اُن میں فیصل قریشی،راشد خواجہ،مُحب مرزا،نیلم منیر،اعجاز اسلم،ابراہیم آہوجا اور ہمایوں سعید کے نام نمایاں ہیں۔اس موقعہ پرگفتگو کرتے ہوئے آصف رضا میر نے کہا کہ ہمارے پروڈکشن ہاﺅس کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ہمارا ایک ایک کارکن انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتا ہے۔ہم نے کبھی بھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے ہم مستقبل میں بھی اپنی شاندار کامیابی کو جاری رکھیں گے۔

مزید : کلچر