ڈرامہ سیریل”سیاں وے“9ستمبر سے آن ائیر ہوگی

ڈرامہ سیریل”سیاں وے“9ستمبر سے آن ائیر ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)رامش رضوی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی نئی ڈرامہ سیریل”سیاں وے“9ستمبر سے پی ٹی وی ہوم سے آن ائیر ہوگی۔اس ڈرامہ سیریل کے رائٹر دلاور خان،پروڈیوسر عدیل سوری،ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی فیضان کمال اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر عابد رحیم ہیں۔”سیاں وے“کے نمایاں کردارنعمان اعجاز،شبیر جان،جویریہ عباسی، احسن خان،سُنبل اقبال،نادیہ حسین ،سمیع ثانی،خالدنظامی،ایشا نور اور شعیب خالد شامل ہیں۔ایشا نور نے ڈرامے میں اپنے رول کے بارے میں بتایا کہ یہ انتہائی مظبوط کردار ہے اور اس میں پرفارمنس کا مارجن بھی موجود ہے مجھے یقین ہے کہ سوپ”خوشبو کا گھر “کے بعد اس پراجیکٹ میں بھی ناظرین کو میرا کام پسند آئے گا۔میں نے سینئیر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا ہے۔یہ ڈرامہ سیریل ایور ریڈی پکچرز کی پیشکش ہے۔

مزید : کلچر


loading...