بالی ووڈ باکس آفس پر ایکسپینڈایبلز 2 کی ٹاپ پوزیشن

بالی ووڈ باکس آفس پر ایکسپینڈایبلز 2 کی ٹاپ پوزیشن

  



لاس اینجلس ( نیٹ نیوز )اسی کے ہالی ووڈ سپر اسٹارز کی فلم ایکسپینڈیبلز ٹو نے رواں ہفتے ہالی ووڈ باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ آرنلڈ شیوازنیگر اور سلوسٹر سٹیلون کی فلم نے امریکا اور کینیڈا میں انتیس کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ اسی کی دہائی کے ستاروں نے اکٹھے ہوکر فلم ایکسپینڈایبلز ٹو کوقابل دید بنادیا ہے۔ اور ایک دوسرے سے لڑائی سے شائقین محظوظ ہورہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ فلم باکس آفس پر خاطرخواہ بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ رواں ہفتے سترہ ملین ڈالر کے ساتھ فلم بورن لیگسی دوسرے جبکہ تھری ڈی فلم ۔۔ پیرانورمن نے چودہ ملین ڈالر بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید : کلچر