ماموں بھانجا پہلی مرتبہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

ماموں بھانجا پہلی مرتبہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

  



xممبئی ( نیٹ نیوز) بھارت کے مشہور اداکار عامر خان اور ان کے بھانجے عمران خان پہلی بار ایک فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ بھارتی ہدایتکار راجو ہرانی کی آنے والی فلم میں مرکزی کردار عامر خان ادا کریں گے۔ معاون اداکار کیلئے رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے رابطہ کیا گیا لیکن اپنی مصروفیات کی بنا پر انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی نہ بھری جس پر عامر خان کے ساتھ معاون اداکار کیلئے عمران خان کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ماموں اور بھانجا پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...