رشی کپور فلم ”اورنگزیب“ میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے
ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی اداکار رشی کپور اپنی اگلی فلم ”اورنگزیب“ میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ 2012ءکی بلاک بسٹر فلم ”اگنی پت“ میں پہلی بار ولن کے روپ میں جلوہ گر ہونے والے رشی کپور کو رﺅف لالہ کے رول میں اس قدر پسند کیا گیا کہ اب یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم اورنگزیب میں بھی منفی رول میں کاسٹ کر لئے گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق یہ فلم 1978 کی بالی ووڈ ہٹ تریشول کی ریمیک ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ جیکی شروف اور امرتا سنگھ نظر آئیں گے جبکہ ارجن کپور کا اس میں ڈبل رول ہوگا۔ اورنگزیب کی ریلیز آئندہ سال متوقع ہے۔