پی این سی اے کے زیر اہتمام پتلی تماشہ کا انعقاد

پی این سی اے کے زیر اہتمام پتلی تماشہ کا انعقاد

  



اسلام آباد (اے پی پی )پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ( پی این سی اے ) کی طرف سے جڑواں شہروں کے سکولوں کے بچوں کی تفریح کیلئے پتلی تماشہ منعقد ہوا جس میں پتلیوں کے ذریعے صحت ، تعلیم اور ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خاکے پیش کئے گئے ۔ پتلی تماشہ کے انعقاد کا مقصد بچوں میں تفریح کے ذریعے معلومات کا اضافہ کرنا ہے۔ پتلی تماشہ نیشنل آرٹ گیلری میں منعقد ہوا۔ یہ پی این سی اے معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس میں نیشنل پپٹ تھیٹر کے فنکار پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کرتے ہیں ۔ پروگرام کیلئے بچوں اور ان کے والدین کو خاص طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...