سیف علی خان کیساتھ پاکستان آﺅں گی‘کرینہ کپور

سیف علی خان کیساتھ پاکستان آﺅں گی‘کرینہ کپور

  



ممبئی (نیٹ نیوز)کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اور سیف علی خان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کئی اشتہارات میں نظر آتی ہیں اورانہوں نے کئی پاکستانی برانڈ کے لیئے ماڈلنگ بھی کی ہے تو کیا وہ پاکستان آنے کا سوچتی ہیں تو ان کا کہنا تھا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سال سے آنے کا پلان بناتی ہیں لیکن آخری وقت میں کچھ نہ کچھ ایسا کام آ جاتا ہے کہ انہیں اپنا وزٹ کینسل کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور سیف علی خان بہت جلد پاکستان آئیں گے۔کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان نے انہیں پاکستانی کھانوں کے بارے میں بتایا ہے اور وہ پاکستانی کھانوں کے فین ہیں۔ کرینہ کا کہنا تھا سیف علی خان کے کئی کزنز اور دیگر رشتہ دار پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اور سیف جلد پاکستان آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...