اداکارہ شبنم کی زندگی پر فیچر فلم بنائی جائے گی

اداکارہ شبنم کی زندگی پر فیچر فلم بنائی جائے گی

  



کراچی ( اے این این)ماضی کی صف اول کی اداکارہ شبنم کی زندگی پر فیچر فلم بنائی جائے گی-تفصیلات کے مطابق معروف پروڈیوسر سید محسن رضوی کئی برس تک دلوں پر راج کرنے والی پاکستانی فنکارہ شبنم کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اس سلسلے میں وہ آئندہ ماہ ڈھاکا روانہ ہوں گے- اداکارہ شبنم نے پچھلے دنوں پاکستان کا دورہ کیا تو کراچی اور لاہور میں ان کا شاندار استقبال کیا اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا-سید محسن رضوی نے کراچی میں شبنم سے خصوصی ملاقات میں فلم سے متعلق تفصیلات بیان کیں تو اداکارہ شبنم نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اب بھی پاکستان میں مجھ سے پیار کرنے والے اور چاہنے والے موجود ہیں-مجھے جب بھی اچھے اسکرپٹ اور معیاری ٹیم نے فلم میں کام کرنے کو کہا تو میں انکار نہیں کروں گا-میری خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر اپنے پا¶ں پر کھڑی ہو جائے -

مزید : کلچر


loading...