شائقین کو فلم”ریذیڈنٹ ایول“کے پانچویں حصے کا انتظار

شائقین کو فلم”ریذیڈنٹ ایول“کے پانچویں حصے کا انتظار

  



لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہارر فلموں کے شائقین کو”ریذیڈنٹ ایول“کے پانچویں حصے کا شدت سے انتظار ہے، انسان اور مہلک وائرس کی جنگ پر مبنی یہ فلم ایشیا میں 12 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔دنیا ایک مہلک وائرس کے حملے کی زد میں ہے جو انسانوں کو تیزی سے زومبی میں تبدیل کر رہا ہے۔ خون آشام زومبی ہر زندہ انسان کو ہڑپ کیے جاتے ہیں۔ ان کے حملے کو روکنا مشکل ہی نہیں تقریبا ناممکن ہے۔ ایسے میں ایک نوجوان لڑکی انسانی نسل کی بقا کے لئے تن تنہا میدان میں نکل آئی ہے۔ ایکشن سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکارہ ملا جوووچ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یورپ اور امریکا کے سینما گھروں میں یہ فلم 13اور 14 ستمبر سے دکھائی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...