بالی ووڈ ، فلموں کی کامیابی کیلئے فلمسازوں کی درگاہوں اور آستانوں پر حاضریاں

بالی ووڈ ، فلموں کی کامیابی کیلئے فلمسازوں کی درگاہوں اور آستانوں پر حاضریاں

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے فلمساز اور فلمی ستارے اپنی کامیابی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھتے اور وہ مادی وسائل کے ساتھ ساتھ روحانیت کی مدد بھی لیتے ہیں-اس سلسلے میں ان کا مذہب آڑے نہیں آتا اگر وہ درگاہوں اور آستانوں پر سجدہ ریز ہوتے ہیں تو منادر اور گرجوں میں بھی جبہ سائی کرتے ہیں-دوسری طرف وہ سکھ مذہب کے مقدس مقام امرتسر کے سنہری گوردوارے میں گرتھ صاحب کا پاٹھ سننے میں پرشاد کھانے میں اور سرجھکا کر کامیابی کی دعائیں بھی مانگتے ہیں-اس سلسلے میں ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ ان میں مذہبی تعصب اور منافرت دیکھنے میں نہیں آتا-گزشتہ دنوں ایکتا کپور جب درگاہ اجمیر شریف گئیں اور اپنی کامیابی کیلئے دعا کی اور چادر چڑھائی تو بعض حلقوں کی طرف سے مخالفت ہوئی تاہم درگاہ حضرت معین الدین چشتی کے متولی حضرات نے کہا کہ وہ اس میں کوئی ہرج نہیں سمجھتے کیونکہ درگاہ پر مذہب و ملت کیلئے ایک مقدس مقام ہے اور جو چاہے یہاں آ سکتا ہے-اسی طرح گزشتہ روز کیرینہ کپور اور ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر نے ممبئی کے ایک مندر میں مذہبی رسومات ادا کیں اور اپنی فلم ہیروئن کی کامیابی کیلئے منت مانی-

مزید : کلچر