گیلری 6 میں علی عباس کے فن پاروں کی نمائش
اسلام آباد (اے پی پی) نامور مصور علی عباس کے فن پاروں کی نمائش گیلری 6 میں شروع ہوگئی ۔ فن پاروں میں مصور نے صحرائی زندگی کے مشکلات اور مسائل کی خوبصورتی سے عکاسی کی ہے۔ نمائش میں 30 فن پارے رکھے گئے ہیں جن کی قیمتیں 50 ہزار سے 70 ہزار تک مقرر کی گئی ہیں علی عباس کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور اس سے قبل بھی وہ اپنی نمائشوں میں سندھ دھرتی کی خوبصورتی اور مسائل کو اجاگر کرچکے ہیں۔ نمائش 14ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔