شوبزحلقوں نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کو مشکوک قرار دیدیا

شوبزحلقوں نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کو مشکوک قرار دیدیا

  



لاہور(این این آئی) کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے شوبزحلقوں نے پرائیڈ آف پرفامنس ایوارڈ کو مشکوک قرار دیدیا ۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ایسے فنکاروں کو بھی ایوارڈ دئیے گئے ہیں جن کی فنی زندگی 5سال سے زیادہ نہیں جبکہ اس کے مقابلے میں 30سے 35سال تک فن کی خدمت کرنے والے نامور اداکاروں کو نظر انداز کر دیا گیا۔ جن میں اداکار عمرشریف ،امان اللہ ،ذوالقرنین حیدر ،زیبا شہناز ،انور علی ،منیر راج ،اسلم شیخ، صائمہ ،عارف لوہار، حمیرا ارشد سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔شوبز کے ان حلقوں نے اس سال پرائیڈ آف پرفامنس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حق داروں کو بروقت ان کا حق ملنا چاہیے ۔اب یہ روایت چل پڑی ہے کہ فنکاروں کو مرنے کے بعد ایوارڈ دیئے جاتے ہیں جبکہ ان کی زندگی میں انکی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔

مزید : کلچر


loading...