ہمیشہ پروفیشنل پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی، ثناءبٹ
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ ثناءبٹ نے کہا ہے کہ کمرشل تھیٹر میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ شعبہ مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے۔گزشتہ روز”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پروفیشنل پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی ہے میں کبھی دو نمبر لوگوں کے ڈراموں میں کام نہیں کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثناءبٹ نے کہا کہ مجھے جب بھی کبھی فلم میں اچھا رول آفر ہوا ہے میں نے فوراً قبول کیا ہے۔میں ان دنوں صرف سٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں۔فی الحال ہمارے مُلک میں فلمیں نہ ہونے کے برابر بن رہی ہیں۔مجھے اُمید ہے کہ فلمی صنعت کا بحران آنے والے سالوں میں ختم ہوجائے گا۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے مُلک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ہمارے فنکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے