متعصب بھارت کاسیکولر چہرہ بے نقاب

متعصب بھارت کاسیکولر چہرہ بے نقاب
متعصب بھارت کاسیکولر چہرہ بے نقاب

  



 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دوسری ریاستوں کے شہریوں خصوصابہاریوں کو ملازمت سے محروم رکھنے کاتنازع شد ت اختیار کرتاجارہاہے۔سکولر جمہوری بھارت کی ریاست مہاراشٹر کی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس)کے سر براہ راج ٹھاکرنے اعلان کیا تھاکہ بہاریوں کو مہاراشٹرسے باہر پھینک دیاجائے گا ۔اس دھمکی کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈی نے واضح کیاہے کہ لوگوں کوپورے بھارت میں کسی جگہ بھی ملازمت کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔جوشخص جہاں چاہے اپناحق استعمال کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہاراشٹرکی ریاستی حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا بیان دینے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ 

مزید : بین الاقوامی