تائیوان میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے ملبے سے 3 لاشیں برآمد

تائیوان میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے ملبے سے 3 لاشیں برآمد

  



تائپے (اے پی پی) تائیوان میں ریسکیو ٹیم نے تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے ملبے سے عملے کے3 ارکان کی لاشیں برآمد کرلیں۔ محکمہ شہری ہوابازی کے حکام نے کہا ہے کہ ڈاپنگ ایئر لائنز کے بی این ٹو طیارے کا پرواز کے2 گھنٹوں بعد فلائیٹ کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ امدادی اہلکاروں نے پائلٹ اور معاون پائلٹس کی لاشیں کاک پٹ سے جبکہ عملے کے تیسرے رکن کی لاش بھی طیارے کے ملبے سے نکال لی گئی۔ ایوی ایشن سیفٹی کونسل نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

مزید : عالمی منظر


loading...