واشنگٹن :آتشزدگی سے 3ایئر پورٹس پر فضائی آمدو رفت معطل

واشنگٹن :آتشزدگی سے 3ایئر پورٹس پر فضائی آمدو رفت معطل

  



واشنگٹن (اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی تنصیب میں آتشزدگی سے 3ایئر پورٹس پر فضائی آمدو رفت عارضی طور پر معطل رکھی گئی۔ مقامی حکام کے مطابق واشنگٹن کے مرکزی ایئر ٹریفک کنٹرول ایریا میں ایک ریفریجریٹر میں خرابی سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ہنگامی طور پر رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئر پورٹ ‘ ڈیولسس انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بالٹی مور واشنگٹن ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک 25منٹ تک روک دی گئی تھی تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد ٹریفک کو کھول دیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...