حریت رہنماﺅں کا مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبے کے خلاف (کل)بدھ کو مکمل ہڑتال کا اعلانِ

حریت رہنماﺅں کا مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی منصوبے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکے بھارتی منصوبے کے خلاف (کل)بدھ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال بزرگ کشمیری حریت رہنماءسید علی گیلانی نے دی ہے اور دیگر حریت رہنماﺅںنے اس کی حمایت کی ہے ۔سید علی گیلانی نے نئی دلی میں جاری ہونےو الے ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے امرناتھ یاترا کا دورانیہ بڑھا دیا ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں بڑ ی تعداد میں ہندو یاتریوں کو لارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت یہ سب کچھ جموںو کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اپنے پہلے سے جاری عمل کو مستحکم کرنے کیلئے کر رہا ہے ۔ ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءپروفیسر عبدالغنی بٹ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں پاکستان اور بھارت پر زوردیا کہ وہ جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ پروفیسر بٹ نے کہاکہ مذاکرات بامعنی اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں اور اس عمل میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو بھی شامل کیا جانا چاہیے ۔

مزید :

عالمی منظر -