الجزائر میں طوفان و بادو بارں سے 20 افراد ہلاک، 56 زخمی

الجزائر میں طوفان و بادو بارں سے 20 افراد ہلاک، 56 زخمی

  



الجزیرہ (اے پی پی) الجزائر کے شمال مشرق میں طوفان و بادو بارں سے 20 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق الجزائر کے خطے تبیسا ‘ تلمسن اور امسیلا میں طوفان و بادوباراں سے 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بلیڈا میں ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میں آکر مارا گیا ۔ اس خطے میں سیلاب سے 21گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ملک کے 48 اضلاع میں سے 22 شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...