شام :سرکاری فوج نے حماہ میں حملہ کرکے 30سے زائدافراد کو ہلاک کردیا

شام :سرکاری فوج نے حماہ میں حملہ کرکے 30سے زائدافراد کو ہلاک کردیا

  



 دمشق(اے پی اے ) شام میں حکومت مخالفین نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فوج نے حماہ صوبے میں حملہ کرکے 30سے زائدافراد کو ہلاک کردیا۔ پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف گروپ نے کہاہے کہ بشار الاسد کی فوج نے حماہ کے ایک قصبے پر بمباری کی جس کے بعد فوج قصبے میں داخل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بمباری سے ہوئیں تاہم فوج نے قصبے میں گھسنے کے بعد بھی کئی لوگوں کو قتل کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت مخالفین کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید : عالمی منظر


loading...