اورزگان میں آپریشن ‘آسٹریلیانے کرزئی کا احتجاج مسترد کر دیا

اورزگان میں آپریشن ‘آسٹریلیانے کرزئی کا احتجاج مسترد کر دیا

  



سڈنی(اے پی پی) آسٹریلیا نے افغانستان کے صوبہ اورزگان میں آپریشن پر افغان صدر حامد کرزئی کا احتجاج مسترد کر دیا۔اس اپریشن میں 2 افغان شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ صدر کرزئی نے آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کیا تھا کہ آپریشن متعلقہ مقامی حکام کو اطلاع دیئے بغیر شروع کیا گیا جو افغانستان اور نیٹو کے مابین طے پانے والے معاہدے کی کھلم کھلہ خلاف ورزی ہے۔ آسٹریلیا نے صدر کرزئی کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن مقامی افغان حکام کی منظوری اور ان کے ساتھ مل کر کیا گیا۔ جس میں60 آسٹریلوی اور افغان فوجی شامل تھے۔ گزشتہ ہفتے صوبہ ارزگان میں ایک افغان فوجی کے فائرنگ کرکے تین آسٹریلوی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ارزگان میں15 سو آسٹریلوی فوجی مقیم ہیں

مزید : عالمی منظر


loading...