برطانیہ: ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر اضافی سرچارجز کی ادائیگی سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ

برطانیہ: ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر اضافی سرچارجز کی ادائیگی سے چھٹکارا دینے کا ...

  



لندن(اے پی اے )برطانوی حکومت کے ایک منصوبے کے تحت صارفین کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر اضافی سرچارجز کی ادائیگی سے چھٹکارا ملنے کا امکان ہے۔اس منصوبے کے تحت کمپنیوں کو پروسیسنگ اور ٹرانزیکشن کے نام پر اضافی فیس وصولی کے ذریعہ منافع کمانے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ صارفین کے ساتھ ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو صارفین کو کم شفاف طریقوں سے راغب کرنے والی کمپنیوں کے ہاتھوں نقصان کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا۔رفین سے متعلق امور کے وزیر نارمن لیمب نے کہا کہ عام طورپر یہ چیز بہت ہی مایوس کن ہوتی ہے جب آن لائن کسی چیز کی خریداری یا سروس کے حصول کے بعد ادائیگی کے وقت یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ چیز سرچارج کی ادائیگی کی وجہ سے بہت مہنگی پڑگئی۔ ان تجاویز کے تحت کمپنیوں کو اضافی سرچارج شامل کرنے سے روک دیا جائے گا اور صارفین کو واضح اورزیادہ شفاف طور پر یہ دیکھنے اور سمجھنے کا موقع دیا جائے گا کہ وہ کیا ادا کر رہے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...