فاقوں سے” رہائی“ نہ ملی اور ”شہبا ز سر کار“ نے گر فتار کرلیا

فاقوں سے” رہائی“ نہ ملی اور ”شہبا ز سر کار“ نے گر فتار کرلیا
فاقوں سے” رہائی“ نہ ملی اور ”شہبا ز سر کار“ نے گر فتار کرلیا

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نو کر ی کی خا طر وزیر اعلیٰ کی توجہ حاصل کر نے کے لیے کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کر نے والے حسنات کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی کے ملازم والٹن روڈ کے حسنات نے دو روز قبل نوکری سے نکالے جانے پر کھمبے پر چڑھ کراحتجاجا خود کشی کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کے اسرار اور انتظامیہ کی یقین دہانی پرکھمبے سے نیچے اتر آیا تھا۔ دو روز تک سوسائٹی انتظامیہ اور اس کے درمیان ملازمت کی بحالی کے لئے مذاکرات ہوتے رہے جو ناکام رہے۔پولیس نے حسنات کے خلاف اقدام خود کشی مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حسنات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے جبکہ ملزم نے خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور گھر میں فاقوں کو قرار دیا اور حوالات میں رو رو کر اپنی اس حرکت کی معافی مانگی۔ ملزم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپنی غربت کے پیش نظر مالی امداد کی اپیل بھی کی۔

مزید : قومی