تاجروصنعتکاربرادری کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینی چاہیے

تاجروصنعتکاربرادری کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینی چاہیے

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کے سابق صدر طارق سعید نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی ،استحکام کے لیے مقامی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی پہلو کو اپنائے کیونکہ ملکی تعمیروترقی کے لیے تاجروصنعتکاربرادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اسلامک چےمبر کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین سینیٹر حاجی غلام علی کے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پرکہی اس موقع پرانڈوپاک چیمبر آف کامرس کے صدر ایس ایم منیر،سینیٹرالیاس بلوراور ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر زبیرعلی نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدورشکیل احمدڈھینگرا،ہارون رشید،بیگم سلمیٰ احمد،زبیر طفیل،زکریاعثمان، داودعثمان جھکورا،انجینئر جبار،کیپٹن رشید ابڑوسمیت دیگر بھی موجودتھے۔طارق سعید نے کہا کہ برآمدی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے حکومت کو جنوبی ایشیاءمیں موجود دیگر ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کے لیے تاجروصنعتکاربرادری کی مشاورت سے پالیسیوں کوتشکیل دینا چاہیے ۔انہوں نے سابق صدر سینیٹرغلام علی اور تاجررہنما ایس ایم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فلاحی اورسماجی خدمات اورمعاشی سرگرمیوں کوفروغ دینے پر صدر پاکستان کی جانب سے ایس ایم منیر کو لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ اور غلام علی کو ستارہ امتیاز دئیے جانا قابل تحسین عمل ہے۔اس موقع پر ایس ایم منیر نے کہا کہ تاجروصنعتکاربرادری ہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مستردکرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے دس سالہ معاشی ایجنڈ ہ مرتب کرتے ہوئے صنعتی وکاروباری سرگرمیوں کوفروغ دینے کے اقدامات کرے۔ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرحاجی غلام علی نے کہا کہ حکمران اپنے شاہانہ اخراجات کا بوجھ عوام اورصنعتوں پر پیٹرولیم مصنوعات،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر تے ہوئے منتقل کررہے ہیں جسکے باعث بیروزگاری نے ملک میں بغاوت کو پروان چڑھایادیا اور ملکی استحکام خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔نائب صدر شکیل احمد ڈھینگرانے کہا کہ پیٹرولیم اور سی این جی قیمتوں میں اضافہ صنعتکاری اور سرمایہ کاری کے عمل کو شدید متاثر کریگا جس کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوگا جس سے امن وامان جیسے مسائل کا سامنا کرناپڑیگا ۔نائب صدر ہارون رشید نے کہا کہ عام آدمی کو معاشی تحفظ دینے والے حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم،گیس ،بجلی،سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملک میں بیروزگاری اور غربت جیسے مسائل بڑہتے جارہے ہی

مزید : کامرس


loading...