کے ایس ای کمپنیوں کی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کیلئے بات چیت ہوگی

کے ایس ای کمپنیوں کی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کیلئے بات چیت ہوگی

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان اورکراچی اسٹاک ایکسچینج کااعلی سطح کا وفدجینواروانہ ہو گیا ، کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کمپنیوں کو مورگن اسٹینلے کی کی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں رکھنے پر بات چیت متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اعلی حکام جنیوا میں ، مورگن اسٹینلے بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے اور مورگن اسٹینلے بورڈ کے حکام سے کراچی اسٹاک ایکسچینج کوان کے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں رکھنے پر بات چیت کرینگے، ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی، کے ای ایس ای کمپنیوں کومورگن اسٹینلے کمپوزیٹ انڈیکس پر رکھنے کی خواہش مند ہے، ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں رکھنے کیلئے مورگن اسٹینلے بورڈ کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کی شرط50ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں یہ 40ارب ڈالر ہے ، مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر پاکستان بورڈ کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جاتاہے تویہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث ہو گا۔

مزید : کامرس