ایرانی حکام نے پاک ایران تجارتی گیٹ دوبارہ کھو ل دیا

ایرانی حکام نے پاک ایران تجارتی گیٹ دوبارہ کھو ل دیا

  



چاغی(اے پی پی) ایرانی حکام نے چاغی میں واقع پاک ایران تجارتی گیٹ مختلف تعطیلات کے سلسلے میں تین ہفتوں سے زائد عرصے تک بند رکھنے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ کھو ل دیا جس کے بعد تجارتی سرگرمیوں کاآغاز ہوگیا ۔ ایرانی سرحد کے قریب واقع چاغی کے علاقے تفتان میں متعین لیویز فورس کے مقامی رسالدار برکت علی کے مطابق مختلف تعطیلات کے سلسلے میں ایرانی حکام نے 11 اگست کوتفتان میں واقع پاک ایران دوطرفقہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ بند کردیاتھا۔ان کے مطابق ایرانی حکام نے راہداری گیٹ بھی کھو ل دیاجہاں سے لوگ ایران آتے جاتے ہیں ۔زیروپوائنٹ کھل جانے سے سینکڑوں مزدوربرسرروزگارہوگئے ۔

مزید : کامرس