نوجوان خود کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس کریں:غالب نشتر

نوجوان خود کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس کریں:غالب نشتر

  



اسلام آباد(اے پی پی) خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کامیاب اور روشن مستقبل کے لئے خود کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بھی لیس کرنا چاہئے۔ خوشحالی بینک زیبسٹ کے طالب علموں سمیت نجی کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ پیر کو شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زابسٹ) اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی بینک لوگوں کو چھوٹے پیمانے پر قرضے فراہم کرکے ملک میں نجی کاروبار کے فروغ کے لئے سرگرم ہے ۔ انہوں نے زابسٹ کے طالب علموں اور نجی شعبہ میں کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو اپنے ادارے کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زابسٹ سید اسد حسین نے کہا کہ زیبسٹ مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے حصول کے سلسلے میں کام کررہا ہے تا کہ ہونہار اور قابل طالب علموں کی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالب علموں کے لئے امتحانوں میں اعلیٰ نمبروں کا حصول اور شاندار تعلیمی ریکارڈ ہی کافی نہیں ہے۔ انہیں خود کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس کرتے ہوئے جدید رحجانات ‘ غور و فکر اور تخلیقی سوچ کو بھی یکساں اہمیت دینا چاہئے۔ تقریب سے ساجد لطیف ‘ تیمور عزیز بھٹی ‘ فواد آصف رانا اور خاتون تاجر اقصیٰ عامر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کامرس


loading...