بینک اسلامی پاکستان کے ششماہی مالیاتی نتائج کااعلان

بینک اسلامی پاکستان کے ششماہی مالیاتی نتائج کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے اپنے ششماہی مالیاتی نتائج کااعلان کردیاہے ، بینک اسلامی کے مالیاتی نتائج کے مطابق بینک کو229 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے، گزشتہ ششماہی کے دوران بینک میں ترقی کا عمل جاری رہا ہے اور کھاتوں میں 22.6 فی صد اور اثاثوں میں 21.6 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس وجہ سے بینک کے فی حصص آمدنی 80.1 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں اضافہ کیا ہے، اور سال 2013 تک برانچوں کی تعداد 200 تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بینک اسلامی کی بہتر کارکردگی میں سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ بینک نے اپنے مجموعی خسارے کو کلیئر کرنے والا پہلا بینک بن گیا ہے،، سال 2003میں جب سے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکنگ لائسنس دینے شروع کئے تھے تو اس وقت دس بینکوں نے خدمات کا آغاز کیا تھا ۔ بینک اسلامی ان پہلے چند بینکوں میں شامل تھا جس نے اپنے نئے آپریشنز کا آغاز کیا تھا، اس وقت دس بینکوں میں سے چار بینک اسلامی بینکنگ خدمات فراہم کرنے والے بینک تھے۔ بینک اسلامی کی خصوصیت یہ ہے کہ ان بینکوں میں سے خسارے سے نکلنے والا بینک اسلامی پہلا اسلامی مالیاتی ادارہ بن گیا ہے، اب بینک اسلامی اپنے نیٹ ورک کو توسیع دینے پر کام کررہاہے اورملک کے 54شہروں میں بینک کی 110 برانچیں قائم ہوچکی ہیں۔ بینک کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک اسلامی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن اے بلگرامی نے کہا کہ ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اورمستقبل کے بارے میںبھی ہم بہت پر امید ہیں، آئندہ چند سال میں ہم خود کو بینکاری نیٹ ورک کے 10 بڑے بینکوں میں شامل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اور ہم نہ صرف اپنا حصہ نہ صرف اسلامی بینکاری بلکہ مجموعی بینکاری صنعت مین بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

کامرس -