سی جی ٹی کٹوتی رواں ماہ کے وسط سے شروع ہونے کا امکان

سی جی ٹی کٹوتی رواں ماہ کے وسط سے شروع ہونے کا امکان

  



 کراچی(اکنامک رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی فروخت پر کپیٹل گین ٹیکس کٹوتی رواں ماہ کے وسط سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے متعلقہ قوائد و ضوابط کے حوالے سے مسودہ تیار کرلیا ہے جسے جلد ہی حتمی منظوری کیلے ایف بی آر کو پیش کردیا جائے گا۔ امکان ہے کہ ایف بی آر اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ایس آر او جاری کردے گا۔ شیئرز کی چھ ماہ سے کم عرصے میں فروخت پر دس فیصد اور چھ سے بارہ ماہ کے دوران فروخت پر منافع پر آٹھ فیصد کپیٹل گین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے رواں سال اپریل میں آرڈیننس میں ترمیم کی۔ جس کے تحت تیس جون دوہزار چودہ تک ملکی اسٹاک مارکیٹس میں لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ بعد میں یہ آرڈیننس فنانس بل دوہزار بارہ کا حصہ بن گیا۔ کپیٹل گین ٹیکس ریجیم کو یکم جولائی سے نافذالعمل ہونا تھا تاہم قوائد و ضوابط وضع نہ ہونے کے باعث اسے اب تک نافذ نہیں کیا جاسکا ہ

مزید : کامرس


loading...