مقامی منڈیوں میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

مقامی منڈیوں میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

  



لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود مقامی منڈیوں میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ پاکستان کاٹن جینرز ایسو سی ایشن کے سینئر ممبر احسان الحق کے مطابق چین کی جانب سے اپنے ذخائر میں سے تین لاکھ ٹن روئی کی فروخت کے فیصلے کی وجہ سے عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں کمی متوقع تھی مگر چینی قیمت فروخت کے زائد ہونے کے باعث خریداوں کی عدم دلچسپی کے باعث روئی کی قیمت میں تیزی نمایاں رہی۔ دوسری جانب سندھ کے کاٹن زون میں بارشوں کے باعث پھٹی کی چنائی اور جننگ پراسس میں کافی رکاوٹ آئی ہے۔ مقامی منڈی میں کپاس کی قیمت سو سے دو سو روپے فی من کمی کے بعد پانچ ہزار سات سو سے پانچ ہزار آٹھ سو روپے کے درمیان ہے۔

مزید : کامرس


loading...