روس نے پہلا جدیدٹیبلٹ متعارف کرا دیا

روس نے پہلا جدیدٹیبلٹ متعارف کرا دیا

  



ماسکو(اے پی پی) روس نے مقامی سطح پر تیار کردہ اپنا پہلا جدید ٹبلیٹ متعارف کرا دیا ۔ روس نے برلن کے سالانہ صارفین الیکٹرانکس میلے میں اپنا تیار کردہ ٹبلیٹ متعارف کرایا ہے جس میں گوگل اینڈ رائیڈ کی طرح کا پروگرام نصب ہے ۔ ٹبلیٹ کو روسی وزارت دفاع کے زیریں ادارے نیشنل نیو کلیئر ریسرچ نے بنایا ہے جس میں رشین موبائل آپریٹنگ سسٹم (روموس) اور گلوناس نیو ی گیشن نظام نصب ہے ۔ ادارے نے دو ٹبلیٹ متعارف کرائے ہیں جن میں ایک کنزیومر اور ایک دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہے ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مارکیٹ میں ان کا تیار کردہ ٹبلیٹ رواں سال کے آخر میں 15000روبل (450امریکی ڈالر) میں دستیاب ہوگا۔(hma/tar/rmq 1325:12

مزید : کامرس


loading...